مولانا کی تحریک آئین پاکستان بچانے کی تحریک ہے ،کیپٹن (ر) محمدصفدر
ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی تحریک پاکستان کا آئین بچانے کی تحریک ہے ، اس کے باعث عدالتوں یا جیلوں میں بھی جانا پڑا تو جائیں گے ۔عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوںسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کی ہدایات پر چلتے ہیں،ووٹ کو عزت دو کے نظریے کے ساتھ چلیں گے تو ہی ملک بچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے منہ سے سچ نکل گیا، ان کے بیان پر کمیشن بننا ضروری ہے ، کمیشن تحقیقات کرے کہ 2018 کا الیکشن کس طرح چوری ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے بارے میں پارٹی قائد نواز شریف نے ابہام ختم کر دیا ہے ، وہ جیل میں بیٹھ کر قوم کی نجات کا سوچ رہے ہیں۔