میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد ، 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 167 کیس رپورٹ

شہر قائد ، 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 167 کیس رپورٹ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈینگی سرویلنس سیل نے کہاہے کہ کراچی میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دورانڈینگی کے مزید 167 نئے کیس جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کیدوران ڈینگی کے 167 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی، رواں ماہ صرف 10 دن میں 1517 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں ماہ پورے سندھ میں 1641 کیس سامنے آئے ۔ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 563 ہوگئی جبکہ پورے سندھ میں 4 ہزار 858 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں