میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں موسم گرم ،مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم گرم ،مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کردی۔ڈائریکٹرموسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔شہر میں مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چلتی رہیں ، جن میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا، قلات میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔زیارت میں 11، خضدار میں 12، ڑوب میں 16، پنجگور میں 17 جبکہ تربت میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں