میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میری جنگ کرپشن کیخلاف ہے، میری اور جہانگیر ترین کی آف شورکمپنیاں جائز ہیں، عمران خان

میری جنگ کرپشن کیخلاف ہے، میری اور جہانگیر ترین کی آف شورکمپنیاں جائز ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جہانگیرترین کی آف شورکمپنیاں جائزہیں ٗانہوںنے ٹیکس بچانے کے لیے آف شورکمپنیاں بنائیں ٗمیری آف شور کمپنی بھی قانونی ہے ٗ مافیالوگوں کوخریدلیتاہے ،جب کسی کی قیمت نہیں لگتی تواس کے خلاف کیسزبنائے جاتے ٗمجھ پردباؤبڑھانے کے لیے کیسزبنائے گئے ہیں ٗشریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توان کابیرون ملک تمام کاتمام پیسہ اورپراپرٹی منجمدہوجائے گی۔ایک انٹرویومیںکہاکہ نوازشریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالاگیا؟نوازشریف نے 300ارب کاجواب نہیں دیا،اس لیے انہیں نکالاگیا ٗانہوں نے کہاکہ پاکستان میں لوگ غیریقینی صورتحال کاشکارہیں ٗنوازشریف لوگوں کوخریدلیتا ہے ٗشریف خاندان نے دباؤمیں لانے کے لیے مجھ پرکیسزبنائے ،گارڈفادرلوگوں کوخریدلیتے ہیں اگرکسی کی قیمت نہ لگے یابکنے پرتیارنہ ہوتواس پردباؤڈالاجاتاہے اورکیسزبنائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بہت مایوس کیا،وزیراعظم کہتے ہیں کہ نوازشریف ابھی بھی ان کے وزیراعظم ہیں ،شاہدخاقان عباسی ایک شخص جس کوسپریم کورٹ کے ججزنے نااہل کیااس کویہ اپناوزیراعظم کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میر ی جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں ،میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے ،اگرشریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توان کابیرون ملک تمام کاتمام پیسہ اورپراپرٹی منجمدہوجائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں