بھارت نے کشمیر میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے ، مشعال ملک
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلا م آ با د (بیورو رپورٹ)چیئر پر سن پیس کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے سیکڑوں کشمیری نوجوان جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں انہیں پیلٹ گن استعمال کر کے عمر بھر کے لیے نابینا کر دیا گیا ہے، لاپتا افراد اور گمنام قبروں میں اضافہ ہو رہا ہے، فوجی اہلکار کشمیری لڑکیوں کے بال کاٹ کر خوف و ہراس میں ا ضافہ کر رہے ہیں، جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیر کی سیاسی قیادت اور ان کے خاندانوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا راسلا م آ با د کا لج فار گر لز میں "پاکستا نی ٖنو جو ان اور کشمیر "کے سیمینا ر سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پہ ڈ ا ئریکٹر ما ڈ ل کا لجز ڈ اکٹر طا ر ق مسعودپر نسپل پر وفیسر تسنیم شیر، ر یحا نہ ملک اور سبین ملک بھی مو جو د تھے ۔