میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ریونیو بورڈ وزیراعلیٰ سے واپس لے لیا گیا،اب محکمہ خزانہ کے ماتحت ہوگا

سندھ ریونیو بورڈ وزیراعلیٰ سے واپس لے لیا گیا،اب محکمہ خزانہ کے ماتحت ہوگا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ٹیکس وصول کرنے والا ادارہ سندھ ریونیو بورڈ وزیر اعلیٰ سندھ سے واپس لے لیا گیا۔ اب سندھ ریونیو بورڈ محکمہ خزانہ کے ماتحت ہوگا۔ سندھ چیف سیکریٹری آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سندھ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والا ادارہ ایس آر بی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس آر بی کو محکمہ خزانہ کے ماتحت دے کر محکمہ خزانہ نئے وزیر خزانہ کو دیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے ایس آر بی واپس لینا محکمہ خزانہ واپس لینے کا اشارہ ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے گزشتہ ماہ امتیاز شیخ کو سندھ کابینہ میں شامل کرکے اہم ذمے داری دینے کا کہا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں