انرجی سیکٹر میں مثبت خبر،گل احمد کا سستی بجلی بنانے کا اشارہ
شیئر کریں
گل احمد ونڈ پاور لمیٹڈ نے ملک کی معاشی بہبود اور صارفین کے لیے سستی توانائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور ٹریف میں کمی کا عندیہ دے دیا گل احمد انرجی پاور پروڈیوسر کے چیئرمین دانش اقبال نے کہا کہ توانائی کے مسائل کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہونگے،ہم بحیثیت پروڈیوسرملکی مفاد میں بہتری کے لیییکوشاں ہیں، ملکی مفاد اولین ترجیح ہیدانش اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستانیوں کے لیے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے آسانی کرنا ہے،ہم اپنے لینڈرز اور فارن شیئر ہولڈرز سے بات کرینگے کہ وہ پاکستان کے لیے سوچیں، ونڈ اور سولر پلانٹ کے ذریعے بجلی بنائی جائے گی تو ٹیرف بہت کم ہوجائیگا،ملک میں بجلی کی طلب زیادہ پیداوار کم ہیدانش اقبال کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی ہوگی تو بجلی کے ٹیرف میں بھی مثبت اثر آئے گا،ہمیں کوشش کرنی ہے بیرونی سرمایہ کاروں کو لائیں اور سستی بجلی بنائیں۔