(ہم ایٹمی طاقت ہیں) قرضوں سے جان چھڑانا ہو گی، وزیراعظم
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیںہمیں اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر قرضوں سے جان چھڑانا ہو گی۔کابینہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم ایف پروگرام کے بعد گروتھ کے اقدامات اٹھائیں گے، آئی ایم ایف کے حوالے سے دوست ممالک نے ایک مرتبہ پھربھائیوں والاساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلیے وزیرخزانہ، کابینہ ارکان اورمتعلقہ حکام کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، دعا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہو، اسٹیٹ بینک نے آج پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کی ہے جو کہ خوش آئند ہے، دعا ہے پالیسی ریٹ بھی مہنگائی کی طرح سنگل ڈیجٹ پرآجائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں آنے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، بجلی کے شعبے اور ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کررہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، غزہ میں قتل عام پرعالمی ضمیرکوجاگنا چاہیے، غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکنوں کا قتل افسوس ناک ہے۔