میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹر کارپویشن، سسٹم مافیا کے خلاف کارروائی اخلاق بیگ کا جرم بن گئی

واٹر کارپویشن، سسٹم مافیا کے خلاف کارروائی اخلاق بیگ کا جرم بن گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) واٹر کارپوریشن کا اینٹی تھیفٹ سیل ‘ تھیفٹ سیل میں تبدیل اربوں روپے کا پانی چور محکمہ جاتی و غیر سرکاری مافیا کے خلاف آواز اٹھانے والا ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسیز اخلاق بیگ کی مافیا کے خلاف آواز اٹھانے سمیت انکے چہروں سے نقاب نوچنا خود انکے گلے کا پھندا بن گیا محکمہ جاتی سطح پر مختلف نوٹیسیز و انکوائری انکے لئے وبال جان بن گئی دوسری جانب انچارج تھیفٹ سیل دلاور جعفری مافیا کی کھلی سرپرستی میں ڈان کا روپ دھار گئے پانی مافیا کو کھلی چھوٹ موصوف اسکیم 33 میں بطور ایکسین وہاں کے بے تاج بادشاہ تصور کئے جاتے تھے اور انکی کرپشن کے قصے زبان زد عام تھے ایم ڈی نے بلی کو دودھ کی رکھوالی پر رکھ لیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کیپٹل سوسائٹی کو غیر قانونی دو انچ کنکشن کی فراہمی سمیت سینٹرل سوسائٹی کو بھی ڈبلیو ٹی ایم کی لائن سے غیر قانونی کنکشن کی فراہمی کا ماہانہ سسٹم طے کیا جو کہ جاری ہے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسکیم 33 کے سب انجینئر عمران ملک انکے فرنٹ مین لین دین کے امور انجام دہی پر مامور ہیں جبکہ انکے دیگر سرکاری و غیر سرکاری بیٹر تاحال اسکیم 33 میں امور کی نگرانی پر مامور ہیں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ سرکاری گھر کی الاٹمنٹ کیلئے سابق ریٹائرڈ ملازم کو بطور رشوت 25لاکھ ادا کئے اور قبضہ ہاتھ لیا اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج اور سی ای او کے فوکل پرسن کے نام پر ایس ای ورکشاپ ایاز تنیو سے ماہانہ 10 لاکھ روپے سی ای او کے نام پر بٹورے جارہے ہیں ذرائع اسکے علاؤہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حال ہی میں جس پانی چور مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اس مافیا سے ماہانہ مبینہ طور پر 10 لاکھ رقم اینٹی جاتی رہی جو کہ دست راست ملازم عبید کے ذریعے وصول کی جاتی رہی دباؤ پر نمائشی میچ کھیلا گیا واٹر کارپوریشن میں اہم اور پرکشش سیٹ کے مزے لوٹنے والے دلاور جعفری کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ خوبرو حسیناؤں کی فوج بھرتی کرکے انکی تنخواہیں بزریعہ ہائیڈرنٹ سیل ادا کی جاتی ہیں اہم ترین پوسٹ پر براجمان دلاور جعفری پر سنگین الزامات ہونے کے باوجود اپنی سیٹ پر براجمان رہنا انتظامیہ کی اہلیت اور جانبداری پر سوالات اٹھنا یقینی بات ہے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نمائشی کاروائیاں اپنا امیج بہتر بنانے کیساتھ پریشر اور معملات کو نیاء رخ دینا ہوتا ہے اس حوالے سے مزید چونکا دینے والے ہوشرباء انکشافات اگلی اشاعت میں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات مئیر و ڈپٹی مئیر ایم ڈی و چیف آپریٹنگ آفیسر سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں