میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان بلڈرز کی جعلسازی بے نقاب،سسٹم مددگار

بن احسان بلڈرز کی جعلسازی بے نقاب،سسٹم مددگار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جعلسازی بے نقاب، 10ایکڑ کی این او سی پر 300ایکڑ کی غیرقانونی بکنگ و تشہیر، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سسٹم سرغنہ ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے لگا، لوگوں کو چونا لگایا جانے لگا، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے بن احسان گرین سٹی کے نام پر جعلسازی بے نقاب ہوگئی ہے ، اطلاعات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فہد احسان نے اسکیم کی 10 ایکڑ سات گھنٹا کی این او سی لی لیکن بکنگ و تشہیر تین سو سے زائد ایکڑ پر کی جا رہی ہے ، ذرائع کے مطابق بن احسان اللہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے پاس اتنی زمین ہی نہیں ،وہ غیرقانونی طور پر بکنگ کر رہا ہے ، ذرائع کے مطابق اسٹامپ پیپر پر ٹکروں میں خریدی گئی زمین کو جعلسازی کے ذریعے اپنے نام منتقلی کی کوشش میں ناکامی کے بعد لوگوں کو دھوکے کے ذریعے لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں نافذ سسٹم سرغنہ غلام شبیر سومرو نے ماہانہ لاکھوں روپے بھتے کے عوض فہد احسان کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا ہے ، ذرائع کے مطابق فہد احسان نے مختلف رئیل اسٹیٹ ڈیلرز کو بھاری کمیشن کا جھانسہ دے رکھا ہے جس کے باعث بکنگ کے نام پر فراڈ کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں