میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عام انتخابات کی تاریخ کے معاملہ، پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ(ن)میں اختلافات شدت اختیا رکر گئے

عام انتخابات کی تاریخ کے معاملہ، پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ(ن)میں اختلافات شدت اختیا رکر گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)میں اختلافات شدت اختیا رکر گئے ہیں ۔ دونوں سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے قلعے فتح کرنے کی ٹھان لی ہے۔ پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کر ے گی جبکہ گذشتہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہنی مون پریڈ ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کی را ہیں جدا ہو گئی ہیں۔ دونوں جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب جبکہ مسلم لیگ(ن) نے سندھ پر نظریں جما لی ہیں۔ذرائع کے مطابق اہم لیگی ارکان نے تجویز دی ہے کہ پیپلز پارٹی کے مقابلے کے لیے مسلم لیگ( ن) کی اعلی قیادت کو سندھ میں فوری رابطہ مہم شروع کرنی چاہیے ۔ چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز نے سندھ میں سوشل میڈیا ٹیم کو متحرک اور فعال بنانے کے لیے تجاویز طلب کر لی ہیں۔مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ سندھ کے نوجوانوں پر فوکس کیا جائے اورمسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کی تنظیم نو کی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں