میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی تعمیرات کا انہدام یقینی بنانے کے لیے سروے، کمیٹی تشکیل

غیر قانونی تعمیرات کا انہدام یقینی بنانے کے لیے سروے، کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی اسحاق کھوڑو نے کرپٹ سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بڑے اقدامات کر ڈالے غیر قانونی تعمیرات کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے سروے کا حکم دے دیا ہے اور انہدامی کارروائی کی جانچ پڑتال کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بینش شبیر کو اپنی رپورٹ جمع کرائے گی، پیر کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیمالیشن ایکشن مانیٹرنگ ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ ارشد علی اور طاہر ندیم صدیقی سمیت ایس بی آئی مبشر احمد خان بلڈنگ انسپکٹراحتشام اور ساجد بھرگری شامل ہیں جبکہ سروے کرنے والوں میں ہر ڈسٹرکٹ کے انسپکٹر شامل ہیں جو غیر قانونی تعمیرات کے پلاٹ نمبر اور خلاف ورزی کی مکمل تفصیل بتائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں