میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم نائن موٹروے پر مزید غیرقانونی پروجیکٹس کا انکشاف

ایم نائن موٹروے پر مزید غیرقانونی پروجیکٹس کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جھمپیر روڈ پر الپین انڈسٹری زون کے نام 165 ایکڑ پر مشتمل پراجیکٹ شروع کیا گیا، پراجیکٹس کی این او سیز ہی موجود نہیں
نوری آباد کے قریب الپین سٹی کے نام سے پروجیکٹ، 100 ایکڑ این او سی پر 205 ایکڑ پر بکنگ، لوگوں کو کروڑوںکا چونا
حیدرآباد (رپورٹ :علی نواز ) ایم نائن موٹروے پر مزید غیرقانونی پراجیکٹس کا انکشاف، جھمپیر روڈ پر الپین انڈسٹری زون کے نام 165 ایکڑ پر مشتمل پراجیکٹ شروع کیا گیا، پراجیکٹس کی این او سیز ہی موجود نہیں، نوری آباد کے قریب الپین سٹی کے نام سے بھی پروجیکٹ، 100 ایکڑ این او سی پر 205 ایکڑ پر بکنگ، لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا، مذکورہ پراجیکٹس ان سروی زمین پر شروع کئے گئے، روینیو رکارڈ جعلساز کے ذریعے بنایا گیا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر مزید غیرقانونی پراجیکٹس کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق ایم نائن موٹروے کے جہمپیر روڈ پر سینٹکس نامی کمپنی کی جانب سے 165 ایکڑ پر الپین انڈسٹریل زون کے نام سے پراجیکٹ شروع کیا گیا جس میں 3 ہزار گز کا پلاٹ 75 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا لیکن مذکورہ پراجیکٹس کی نہ ڈائریکٹر ماسٹر پلان اتھارٹی سے کوئی این او سی لی گئی ہے نہ متعلقہ محکموں نے این او سی جاری کی، پراجیکٹس کی زمین دیھ کوہستان تپہ جہمپیر ضلع ٹھٹہ میں آتی ہے اور تمام زمین ان سروی لینڈ ہے، مذکورہ زمین کا رکارڈ ہی موجود نہیں ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ کی زمین کے جعلی روینیو رکارڈ بنا کر لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا گیا ہے، مذکورہ کمپنی سینٹکس نے ایم نائن موٹروے پر دوسرا پراجیکٹس الپین سٹی کے نام سے 2 سال قبل لانچ کیا تاہم اس پراجیکٹ پر ترقیاتی کام بند ہے اور 100 ایکڑ این او سی پر 205 ایکڑ پر پلاٹنگ کی گئی ہے، الپین سٹی کی مارکیٹنگ کا کام ضامن بلڈرز گروپ کو دیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ کا رکارڈ بھی جعلی ہے اور اس میں بھی لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا گیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں