میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی سہولت کار بن گئے

ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی سہولت کار بن گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

منیر سومرو نے بھاری رشوت لیکرروینیو ریکارڈ مشکوک ہونے کے باوجود کئی اسکیموں کو ایم او سی جاری کر دیا
فی ایکڑ پرڈیڑھ لاکھ تک وصولی، منیر احمد سومرو کو کرپشن کے سنگین الزامات میں ایس ڈی اے سے ہٹایا گیا تھا
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایم نائن موٹروے پر جعلی ہائوسنگ اسکیمیں، ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی سہولت کار بن گئے، منیر سومرو کی بھاری رشوت دیکر این او سیز دینے کا سلسلہ جاری، روینیو رکارڈ مشکوک ہونے کے باوجود کئے اسکیموں کو ایم او سی جاری، فی ایکڑ پر ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک وصولی، منیر احمد سومرو کو کرپشن کے سنگین الزامات میں ایس ڈی اے سے ہٹایا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر جعلی ہائوسنگ اسکیموں میں ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی منیر سومرو سہولتکار بن گئے ہیں، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بلڈرز مافیا سے فی ایکڑ ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیکر این او سیز دینے کا دہڑا دہڑ سلسلہ جاری ہے اور ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی منیر سومرو اس تمام کام نگرانی خود کرتے ہیں، ایم نائن موٹروے پر زمینوں کے مشکوک رکارڈ اور جعلی روینیو رکارڈ ہونے کے باوجود سئو سئو ایکڑ پر این او سیز دی جا رہی ہیں، ایم نائن موٹروے پر کئے جعلی ہائوسنگ اسکیموں نے بلڈرز مافیا لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود منیر احمد سومرو نے بلڈر مافیا کو لوٹ مار کی کھلی اجازت دے دی ہے، واضع رہے کہ منیر احمد سومرو کو کرپشن، غیرقانونی بھرتیوں ع ترق?ون کے سنگین الزامات میں سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور متعدد انکوائریز میں بھی نامزد ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں