میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات سندھ فیاض کلیار کے خلاف کارروائی سے گریزاں

محکمہ بلدیات سندھ فیاض کلیار کے خلاف کارروائی سے گریزاں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

روزنامہ جرأت حیدرآباد بیورو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرکارروائی نہ ہونے سیصحافیوں میں تشویش
فیاض کلیار کو معطل کرکے تحقیقات نہ کی گئیں تو ہر فورم پر احتجاج ہوگا ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ کو تحریری درخواست
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) محکمہ بلدیات سندھ بلدیہ اعلی کے ملازم فیاض کلیار کے خلاف کارروائی سے گریزاں، صحافیوں کی احتجاج کی دھمکی، سنگین دھمکیاں دینے پر حیدرآباد بیورو کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد کو تحریری درخواست، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ سے بھی کارروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مطابق روزنامہ جرأت حیدرآباد بیورو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے بلدیہ اعلیٰ کے ملازم کے خلاف محکمہ بلدیات سندھ نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے جس کے باعث صحافیوں میں تشویش کی لہر ہے، حیدرآباد بیورو کے جانب سے سنگین دھمکیاں دینے پر ایس ایس پی حیدرآباد اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کو تحریری درخواست دے دی گئی، صحافیوں نے فیاض کلیار کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فیاض کلیار کو معطل کرکے تحقیقات نہ کی گئیں تو ہر فورم پر احتجاج کیا جائیگا، واضح رہے کہ بلدیہ اعلیٰ کے ملازم فیاض کلیار غیرقانونی طور پر بلدیہ اعلی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمینٹ لطیف آباد کے عہدے پر مقرر ہے اور اس پر کرپشن، غیرقانونی ترقی کے سنگین الزامات ہیں جبکہ اس کی بھرتی کا رکارڈ بھی مشکوک ہے.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں