میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سربراہ جے آئی ٹی نے عمران خان کوطلبی کا تیسرا نوٹس جاری کر کے انہیںشام 6 بجے تھانہ مارگلہ میں بلایا تھا
چیئرمین پی ٹی آئی نے انسداد دہشت گردی عدالت سے 12 ستمبر تک عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے
اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالتی حکم کے باوجود دہشت گردی کے مقدمے میں تیسری بار بھی طلبی کے باوجود پولیس کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ سربراہ جے آئی ٹی نے عمران خان کوطلبی کا تیسرا نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں آج شام 6 بجے تھانہ مارگلہ میں بلایا گیا تھا۔عمران خان کو جاری نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکرالزامات کاجواب دیں، انسداد دہشت گردی عدالت سے 12 ستمبر تک عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔نوٹس میں کہا گیا تھاکہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے مجاز عدالتی حکم باوجود آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے، نہ ہی آپ نے وقوعہ کے بارے میں اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔نوٹس کے متن کے مطابق آپ کو 9 اور 10 ستمبر کو بھی جے آئی ٹی نے مقدمے کی تفتیش کیلئے طلب کیا تھا، جے آئی ٹی آپ کی آمد کی منتظر رہی جبکہ آپ شامل تفتیش نہ ہوئے۔جے آئی ٹی کے تیسرے نوٹس کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔خیال رہے کہ جے ائی ٹی نے عمران خان کو اس سے قبل 9 اور10ستمبرکوبھی طلب کیاتھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں