میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بفرزون پوسٹ آفس میں کرپشن ، انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں

بفرزون پوسٹ آفس میں کرپشن ، انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ : شعیب مختار) بفرزون نائٹ پوسٹ آفس میں یوٹیلٹی بلز میں ہونے والی کرپشن پر کراچی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی صارفین کو بری طرح مایوس کرنے لگی، جرأت کی خبر پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز ویسٹ ڈویژن جمیل اختر کی جانب سے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، فراڈ کا حجم 23 لاکھ سے تجاوز کیے جانے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق بفرزون نائٹ پوسٹ آفس میں یوٹیلیٹی بلز کی مد میں ہونے والے غبن کے مرکزی کردار راؤ صفدر کے پاس صرف ایک ہفتے 14 اگست 2021 سے 24 اگست تک کے 130 سے زائد کے۔الیکٹرک کے بلز موجود ہیں جن کی مالیت تقریباً 4 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ افسران بالا کی مجرمانہ سرپرستی اور ملزمان و انکے سہولت کاروں کے آزاد و بے باک ہونے کے سبب جہاں بفرزون نائٹ پوسٹ آفس کے متاثرین یوٹیلٹی بلز میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں اس طرح کے واقعات سے محکمہ ڈاک سے عوام کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے اور عوام نجی کوریئر کمپنیز اور دوسری نجی شعبوں کا رخ کررہے ہیں۔ بفرزون پوسٹ آفس فراڈ میں تازہ ترین صورتحال کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز ویسٹ ڈویژن نے کئی عرصہ دباؤ میں رہنے کے بعد اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اچھی شہرت کے حامل افسران پر مشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں گریڈ 16 کے سینئر پوسٹ ماسٹر اشفاق الدین، گریڈ 14 کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد اشفاق سعدی اور گریڈ 14 کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جان محمد شامل ہیں۔ آئندہ چند روز میں راؤ صفدر کے مزید کالے کارنامے سامنے آنے کا امکان ہے۔.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں