میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی ہے، وزیر اعظم

حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی ہے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۰

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی ہے۔

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی ہے۔ بد قسمتی سے ماضی میں بلوچستان سے وعدے تو کئے گئے مگر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ بلوچستان کے لئے ہماری حکومت نے پی ایس ڈی پی میں سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے جو ہماری حکومت کی بلوچستان سے وابستگی اور خلوص نیت سے کمٹمنٹ کی عکاسی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رقبے کے لحاظ سے بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ یہاں ترقی کی بے پناہ صلاحیت اور مواقع موجود ہیں ۔بلوچستان میں ترقی کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔کچی کینال سے زرعی ترقی کے بے پناہ امکانات روشن ہو سکتے ہیں ۔کورونا وبا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے مگر ہمیں مزید احتیاط کرنا ہے۔ ہم بلوچستان کے ہر علاقے خصوصا جنوبی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کے روز وزیرِ اعظم عمران خان سے بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے ممبران نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر سید شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان ملاقات میں شریک تھے ۔صوبائی وزرا میں وزیر برائے تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند، صوبائی وزیر برائے آبپاشی بلوچستان نوابزادہ طارق مگسی، صوبائی وزیر برائے داخلہ بلوچستان ضیااللہ لانگو، صوبائی وزیر برائے زراعت انجینئر ذمارک خان، صوبائی وزیر برائے کھیل عبدالخالق ہزارہ،صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر میر اسد اللہ بلوچ ، وزیر برائے لوکل گورنمنٹ سردار محمد صالح بھوتانی، وزیر برائے خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران، وزیر برائے کمیونکیشن اینڈ ورکس میر محمد عارف محمد حسنی، وزیر برائے پبلک ہیلتھ نور محمد ڈومر، وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی، وزیر برائے بورڈ آف ریونیو سلیم احمد کھوسہ، وزیر برائے آئی پی سی عمر خان جمالی، وزیر برائے انڈسٹریز و کامرس حاجی محمد خان عثمان خیل، وزیر برائے لائیو اسٹاک مٹھا خان کاکڑ، مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بزائی، مشیر برائے لیبر و مین پاور حاجی محمد خان لہری، مشیر برائے فشریزحاجی اکبر اسکانی، مشیر برائے سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن سردار سرفراز چاکر ڈومکی شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عنقریب وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بلوچستان کا دورہ کریں گے اور جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لئے اسپیشل پیکیج مرتب کرنے کے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔ وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے شرکا کو آگاہ کیا کہ وزارت منصوبہ بندی نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے ایک کوارڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی ہے۔وزیر اعلی بلوچستان اور کابینہ اراکین نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے شعبہ تعمیرات کے حوالے سے جو اقدامات لئے ہیں ان سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور تمام اسٹیک ہولڈرز مستفید ہوں گے ۔ممبران نے ویسٹرن کوریڈور شروع کرنے پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ ممبران نے کراچی چمن روڈ کی اہمیت کے پیش نظر اس سڑک کو دو رویہ کیرج وے بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کا عمل شروع کرنے پر بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں