میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قائداعظم کا وژن ہمارا نصب العین ہے، آرمی چیف

قائداعظم کا وژن ہمارا نصب العین ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۰

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق پرامن، مستحکم پاکستان ہمارا مقصد ہے

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق پرامن، مستحکم پاکستان ہمارا مقصد ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و اتفاق سے انشااللہ ہم یہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست بن کر ابھرا، قائداعظم کے وژن کے مطابق پر امن، مستحکم پاکستان ہمارا مقصد ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، قائداعظم نے دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر الگ ریاست کا قیام یقینی بنایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں