میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹروے پر زیادتی کی شکار خاتون  نے خود پر ہونیوالے ظلم کی تفصیلات بتا دیں

موٹروے پر زیادتی کی شکار خاتون نے خود پر ہونیوالے ظلم کی تفصیلات بتا دیں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

دو روز قبل موٹروے پر خاتون سے ساتھ زیادتی کاہولناک واقعہ پیش آیا۔جس میں دو نامعلوم افراد نے خاتون کو بچوں کے سامنے بدترین تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر خاتون کو وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔معروف صحافی فریحہ نے زیادتی کی شکار خاتون کے ساتھ کی گئی ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں زیادتی کی شکار ہونے والی خاتون کے ساتھ انتہائی افسوسناک گفتگو ہوئی۔اس کی کہانی دل دہلا دینے والی ہے۔وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو اس معاملے پر زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔متاثرہ خاتون پڑھی لکھی ہے اور اس راستے پر متعدد بار سفر بھی کر چکی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں فریحہ نے بتایا کہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے رشتہ دار کے گھر تھی۔انہوں نے اس وقت سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اس نے خود کو محفوظ محسوس کرتے ہوئے پہلے کی طرح اسی راستے پر سفر کرنے کا ارادہ کیا۔حیرت کی بات ہے کہ گاڑی میں پٹرول ختم ہوگیا۔جب گاڑی رک گئی تو فورا موٹروے پولیس ایمرجنسی نمبر پر کال کی۔پولیس نے اس کی لوکیشن لی۔وہ اس صورت حال سے واقف تھیں اسلئے اپنی کھڑکیوں اور دروازوں کو لاک کردیا۔اتنے میں دو آدمی کہیں سے سامنے آئے اور اسے دھمکیاں دینا شروع کر دی۔ان کے پانچ لاٹھیاں اور بھاری پتھر تھے۔انہوں نے لاٹھیوں اور پتھروں سے کار کی کھڑکیوں کے شیشوں کو توڑ دیا۔ فریحہ نے کہا کہ انہوں نے خاتون کو بری طرح مارا پیٹا۔خاتون کے ساتھ ساتھ بچوں پر بھی شدید تشدد کیا۔درندے چھوٹے بچے کو پکڑ کر بھاگ گئے جس کی خاطر خاتون بھی ان کے پیچھے بھاگ گئی۔آخر پولیس وہاں پہنچی تو انہوں نے دیکھا کہ خاتون کی گاڑی کی کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔اس کے بعد انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔عورت بری طرح سے زخمی تھی اور اس کے پیر سوجے ہوئے تھے جب کہ سر سے بھی خون بہہ رہا تھا۔بچوں کی حالت بھی خراب تھی۔پولیس اہلکاروں نے خاتون اور بچوں کو ریسکیو کیا تو وہ کیچڑ میں لت پت ہے جبکہ بچے بالکل بے جان ہو چکے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں