میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری

سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی)نے کراچی میں بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری کرلی اور 15ستمبرتک کے آخری نوٹسزجاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی )نے بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کرنیکافیصلہ کرتے ہوئے این آئی سی ایچ، لیاری جنرل اسپتال ودیگراسپتالوں کی گیس منقطع کرنیکی تیاری مکمل کرلی۔ترجمان کے مطابق ٹراماسینٹرسول اسپتال،سندھ گورنمنٹ اسپتال ، سول سروسزاسپتال اورآئی سی یو ٹراما سینٹر اینڈ کارڈک سینٹرکورنگی نادہندگان میں شامل ہیں۔ایس ایس جی سی کے مطابق ان نادہندہ اسپتالوں کو متعدد بار گیس کے مد میں واجب الادا رقم جمع کرانے کے نوٹیسز جاری کئے گئے ، متعدد بار نوٹسز ملنے کے باوجود واجب الادا رقم ادا نہیں کی گی۔ترجمان نے بتایاکہ متعلقہ اسپتالوں کو15ستمبرتک کے آخری نوٹسزجاری کردیے گئے، مقررہ تاریخ تک رقم ادانہ کرنے پر گیس کنکشنز منقطع کر دیئے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں