تنزانیا کے صدر کا خواتین سے مانع حمل ذرائع ترک کرنے کا مطالبہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
تنزانیا کے صدر جون ماگوفولی اپنے بیانات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ملک کی خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ بچے پیدا کریں اور مانع حمل ذرائع ترک کردیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں صدر نے قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس مال مویشی ہیں اور آپ بڑے درجے کے کاشت کار ہیں۔ آپ اپنے بچوں کو خوب کھلا پلا سکتے ہیں۔ اس لیے آبادی کنٹرول کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں نے یورپ اور دوسرے ملکوں کا سفر کیا۔ ان ملکوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے منفی اثرات دیکھے۔ بعض ملکوں کی آبادی کمزور اور بوڑھوں پر مشتمل ہے اور انہیں افراد کار کی سخت قلت کا سامنا ہے۔صدرجون ماگوفولی نے کہا کہ بچے پیدا کرنا اہم ہے میں خواتین پر زور دیتا ہوں کہ وہ مانع حمل ذرائع کا استعمال نہ کریں بلکہ بچے پیدا کریں۔