میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری

سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے ۔ واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے فرد کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چوری کی واردات دوروزقبل دوپہر کو ہوئی اور چوری شدہ زیورات و جواہرات کی مالیت 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر یعنی 11 کروڑ 46 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔فائیو اسٹار رٹز ہوٹل میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس بار سعودی شاہی رکن کو ہدف بنایا گیا ہے جو اس ہوٹل میں رہائش پزیرتھے۔واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں