محمد میاں سومرو ناراض ٗوزیر مملکت کا حلف اٹھائے بغیر کراچی آگئے
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد میاں سومرو وزیر مملکت کا عہدہ دیے جانے پر ناراض ہوکر حلف اٹھائے بغیر کراچی چلے گئے ٗوفاقی حکومت نے محمد میاں سومرو کو وزیر مملکت برائے نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم انہوں نے وزیر مملکت کا عہدہ لینے اور حلف اٹھانے سے بھی انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے 6 نئے وزرا نے حلف اٹھالیا تاہم محمدمیاں سومرو حلف اٹھائے بغیر کراچی واپس چلے گئے ذرائع کے مطابق محمدمیاں سومرو کو حلف برداری سے کچھ دیر قبل وزیر مملکت کا عہدہ دینے سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔محمد میاں سومرو کے قریبی ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سمیت اہم ترین عہدوں پر فائز رہے اس لیے ان کا مؤقف ہے کہ اعلیٰ ترین عہدوں پر رہے شخص کیلئے وزیر مملکت بننا مناسب نہیں۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں 6 نئے وزرا کو شامل کیا گیا ہے جن میں محمد خان، عمر ایوب، علی زیدی، مراد سعید، شبیر علی اور حماد اظہر شامل ہیں ٗ6 وزرا کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 28 ہوگئی ہے جس میں 5 مشیر بھی شامل ہیں۔