میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسوں اور 4 ہیلی کاپٹر کی نیلامی کا فیصلہ

حکومت کا وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسوں اور 4 ہیلی کاپٹر کی نیلامی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

حکومت نے وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں اور 4 ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کے مطابق کیبنٹ ڈویژن کے پاس موجود 4 ہیلی کاپٹرز کسی کے زیراستعمال نہیں اس لیے اضافی گاڑیوں کی نیلامی کے بعد چاروں ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کیے جائیں گے۔وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی جو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعظم ہاؤس کے زیراستعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا جس کے بعد مجموعی طور پر 33 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں 17ستمبر کی صبح 10 بجے گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی جس سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نیلامی کیلئے پیش گاڑیوں میں 8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو اور 4 جدید مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں ٗدیگر گاڑیوں میں 16 ٹویوٹا کرولا، 3 سوزوکی، ایک ہنڈا اور ایک ایچ ٹی وی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

33 لگژری گاڑیوں کی 17 ستمبر کو نیلامی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت
وزیراعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 33 لگژری گاڑیوں کی 17 ستمبر کو نیلامی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 33 لگژری گاڑیوں کی 17 ستمبر کو نیلامی کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیلامی کیلئے پیش کی گئی گاڑیوں میں سے 17 وزیراعظم ہاؤس، ووزیراعظم آفس کے زیر استعمال جبکہ 16 گاڑیاں دیگر وزارتوں اور محکموں کے زیر استعمال تھیں۔نیلامی کیلئے پیش گاڑیوں میں 8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو اور 4 مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ دیگر گاڑیوں میں 16 ٹویوٹا کرولا، 3 سوزوکی، ایک ہونڈا اور ایک ایچ ٹی وی گاڑی بھی شامل ہے۔دوسری جانب 2006 میں سعودی صوبے تبوک کے گورنر کی جانب سے تحفے میں ملنے والی ٹیوٹا لیکسس کی نیلامی ایف بی آر کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں