میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایل او کا دفتر بند کرنے کا امریکی حکم، عالمی عدالت کوبھی پابندیوں کی دھمکی

پی ایل او کا دفتر بند کرنے کا امریکی حکم، عالمی عدالت کوبھی پابندیوں کی دھمکی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

امریکا نے واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا دفتر بند کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کے ساتھ اس نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (جرائم کی بین الاقومی عدالت) کے خلاف پابندیوں کی دھمکی بھی دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین کا سفارتی دفتر بند کرنے کے متعلق اس کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں مدد نہیں کر رہے جبکہ آئی سی سی کے متعلق اس نے کہا کہ اگر بین الاقوامی ادارہ امریکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتا ہے تو وہ اس کے خلاف پابندیاں عائد کرے گا۔انٹرنیشنل کرمنل کورٹ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قیدیوں کی بدسلوکی کے متعلق مقدمہ چلانے پر غور کر رہی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے امن کی کوششوں میں امریکا کے ساتھ شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست اور با معنی مذاکرات شروع کرنے کے لیے قدم نہیں اٹھائے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں