میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں فٹ پاتھ بھی نیلا م ہونے لگے،یومیہ تین کروڑ کی آمدنی

کراچی میں فٹ پاتھ بھی نیلا م ہونے لگے،یومیہ تین کروڑ کی آمدنی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی کے فٹ پاتھ بھی نیلام ہونے لگے مگر اس سے بلدیاتی اداروں کو ریونیو نہیں ملتا، البتہ یہاں سے پتھارے ہٹانے کے لیے انہیں ریونیو خرچ کرنا پڑتا ہے۔ بلدیہ کراچی اور پولیس کی ملی بھگت سے کراچی کے کاروباری مراکز میں فٹ پاتھوں کی خرید و فروخت ایک منافع بخش کاروبار کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ صدر، حیدری، پاپوش، طارق روڈ، لیاقت آباد، کریم آباد کے علاقوں میں معمولی پتھارہ پانچ لاکھ تک فروخت ہوتا ہے۔ کراچی میں فٹ پاتھوں پر لگے پتھاروں سے یومیہ تین کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے جو پولیس اور بلدیاتی افسران میں تقسیم ہوتی ہے مگر شہری پیدل چلنے کی سہولت سے محروم ہو جاتے ہیں فٹ پاتھوں پر قبضوں کی وجہ سے شہر میں حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں مگر بلدیہ کی فرضی کارروائی سے اس کاروبار پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں