میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے ملاقات، وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار لاعلمی

نواز شریف کی لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے ملاقات، وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار لاعلمی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیرداخلہ کا لندن میں نواز شریف کی بانی ایم کیو ایم سے ملاقات کے حوالے سے اظہار لاعلمی، صحافی کے سوال پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مجھے ملاقات کے حوالے سے علم نہیں ہے ، نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے لیے لندن گئے ہیں، گورنر، وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں،مزار قائد پر حاضری ، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہمیں قائد اعظم کے وژن کو دوبارہ زندہ کرناہے، وقت آگیاہے ملک کو اس جانب لیکرجائیں جس کا خواب قائداعظم نے دیکھاتھا۔ آج کے دور کا چیلنج سائنس اور ٹیکنالوجی میں دسترس حاصل کرنے کا ہے، آج کے دور کا چیلنج گلے کاٹنے اور خود کش بمبار تیار کرنے کا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خونی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کے واقعات میں کمی آئی ہے، تعلیمی ادارے بھی اپنے طورپر طالب علموں پر نظر رکھیں، دہشتگرد سوشل میڈیاپر نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں، ایک صحافی کی جانب سے وزیر داخلہ سے سوال کیا گیا کہ کیانوازشریف کی بانی ایم کیوایم سے لندن میں کوئی ملاقات ہوئی ہے جس پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے جواب دیا کہ ایسی کوئی بات میرے علم میں نہیں ہے، نواز شریف لندن سیاسی سرگرمیوں کے لیے نہیں اہلیہ کی عیادت کے لیے گئے ہیں۔ بعدازاںگورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،کراچی آپریشن،صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں،وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکج اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گورنر سندھ کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارک باد بھی دی ۔ملاقات میں اس عزم کااظہار کیا گیا کہ صوبہ میں مثالی امن و امان کے قیام کے لیے بلا تفریق و دبائو اقدامات کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا جبکہ شہر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اس ضمن میں حکومتی اقدامات سے صوبہ میں جرائم کی بیخ کنی میں مدد ملے گی، اس سلسلہ میں وفاقی حکومت کا بھرپورتعاون بھی صوبہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پیکج کے 25 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کے بعد یہ رقم بڑھ کر 75 ارب روپے ہو گئی ہے، جبکہ وزیرداخلہ احسن اقبال نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی ‘باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں