میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نوازشریف کو بھی ولی ثابت کرنا چاہتا ہے‘سراج الحق

نیب نوازشریف کو بھی ولی ثابت کرنا چاہتا ہے‘سراج الحق

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نیب آصف زرداری کی طرح نوازشریف کو بھی ولی اللہ ثابت کرنے پر تلاہواہے ،زرداری کی درجنوں آف شو ر کمپنیاں ہیں، مگر انہیں کلین چٹ دے دی گئی ہے اور اب نیب نوازشریف سے مک مکا کر رہاہے۔ نیب کی اب تک کی کارروائی مایوس کن ہے محض نواز شریف کو ہٹانے سے قوم کا اصل مسئلہ حل نہیں ہوا جب تک سب لٹیروں کو احتساب کرکے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا، ہماری تحریک جاری رہے گی، نوازشریف میرا مشورہ مان کر مستعفی ہو جاتے تو عزت بچ جاتی ریفرنس دائر ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو فوری طور پر استعفیٰ دے دیناچاہیے تھا، حکمران عوام کے خون پسینے کی کمائی پر عیش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار اپنی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد تک احتساب مارچ کے آغاز پر داتا دربار چوک لاہور اور گوجرانوالہ میں بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں