میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناانصافی سے انارکی پھیلتی ہے، قانون کی حکمرانی ہر صورت برقرار رکھی جائے، چیف جسٹس

ناانصافی سے انارکی پھیلتی ہے، قانون کی حکمرانی ہر صورت برقرار رکھی جائے، چیف جسٹس

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام اداروں کو اپنی زمہ داریاں آئین کے مطابق ادا کرنا چاہئیں اور ججز کو ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد ہونا چاہیے ،انصاف کا مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، ناانصافیافراتفری اورانارکی کی طرف لے جاتی ہے ضروری ہے کہ قانون کی حکمرانی کوہرصورت برقرار رکھا جائے، نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انصاف کا مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، لہذا انصاف کے لیے ضروری ہے جمہوریت کا تحفظ اور بچائو کیا جائے، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل محمد احسن بھون نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو کے پھانسی کے فیصلے کو عدالتی قتل کے نام سے جانا جاتا ہے، بھٹو کی پھانسی کے فیصلے سے اس ملک کی قسمت کے ساتھ کھیل کھیلا گیا،ضیاء الحق کی سیاسی اشرافیہ نے ہمیشہ ووٹ کے تقدس کو پامال کیا،پاناما کیس کا فیصلہ سیاسی اشرافیہ کے خلاف بارش کا پہلا قطرہ ہے، پاناما کے فیصلے سے نظام حکومت کو کرپشن سے پاک کرنے کا آغاز ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں