میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام نے وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، مریم نواز

عوام نے وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، مریم نواز

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ کے ورکرز کنونشن سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے، ہنر مند ہاتھ 17ستمبر کو نواز شریف کا ساتھ بنیں گے، نواز شریف جس راستے پر نکلے ہیں وہ راستہ آسان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوں سیاسی اجتماعات میں ڈسپلن قائم رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن اس کنونشن میں ڈسپلن سے بہت خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی فیملی میں خواتین سیاست میں بہت کم حصہ لیتی تھیں، لیکن کلثوم نواز اور مریم نواز نے سیاست میں آکر خاندانی روایت کو برقرار رکھا، انہوں نے کہا کہ عوام کی حکمرانی کے لیے ن لیگ کو جدوجہد کرنا ہو گی، نواز شریف کو عدالت نے نااہل کیا، لیکن عوام نے نواز شریف کی نااہلی کو تسلیم نہیں کیا۔ عوام کی عدالت کا فیصلہ سب کو ماننا پڑے گا، 17ستمبر کو سازشوں اور مہروں کی سیاست کرنے والوں کے بیلٹ خالی نکلیں گے، 17ستمبر کو این اے 120میں صرف شیر دھاڑے گا الیکشن میں شکست کھانے والوں کو عوام سے معافی مانگنا پڑے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں