میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گمبٹ انسٹی ٹیوٹ ،عمارت کی مرمت میں 45 کروڑکی بندر بانٹ

گمبٹ انسٹی ٹیوٹ ،عمارت کی مرمت میں 45 کروڑکی بندر بانٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں عمارت کے مرمتی کام کی مد میں 44 کروڑ 82 لاکھ 37 ہزار روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، گمس انتظامیہ نے گزشتہ مالی سال کے دوران بغیر ٹینڈرکے من پسند ٹھیکیدار پر نوازش کردی، حکام کی جانب سے معاملے پر ذمہ داران کا تعین و کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔روزنامہ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ مالی سال 2022-23 کے دوران عمارت کا مرمتی کام کروایا گیا جس کے لیے کوئی ٹینڈر جاری نہیں کیا گیا، عمارت کا کام نجی ٹھیکیدار کو مارکیٹ ریٹ پر دے کر حکومتی طے شدہ نرخوں کو نظر انداز کردیا گیا، ذرائع کے مطابق حکام نے سال 2023 کے دوران یہ معاملہ رپورٹ کیا، لیکن انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا، تحریری درخواستوں کے باوجود پی اے او کی طرف سے ڈی اے سی کا اجلاس بھی نہیں بلایا گیا، جس پر حکام نے سفارش کی ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی اور غفلت کے ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں