میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی ناکامی، سیلاب زدگان کیلئے مختص کروڑوں کا سامان چوری

سندھ حکومت کی ناکامی، سیلاب زدگان کیلئے مختص کروڑوں کا سامان چوری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت سندھ میں اندھیر نگری ، چوپٹ راج کی ایک اور مثال سامنے آگئی، حالیہ سیلاب کے دوران کروڑوں روپے کے ٹینٹ ، ترپال، راشن بیگ، مچھردانیاں، ٹوائلٹس،کمبل اور دیگر قیمتی اشیا ء گم ہو گئیں، محکمہ ریلیف و بحالی، پی ڈی ایم اے گمشدہ سامان کا پتا لگانے میں ناکام ہوگیا۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ ریلیف و بحالی سندھ کے ماتحت پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سال 2022 کے سیلاب کے دوران ویئر ہائوسز سے وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کے ضلع جامشورو، سانگھڑ، خیرپور، دادو اور دیگر اضلاع میں بھاری سامان روانہ کیا لیکن سامان اضلاع میں نہیں پہنچ سکا اور گم ہوتا رہا ، جامشورو میں ویئر ہائوس سے مجموعی طور پر اٹھارہ سو راشن بیگ ضلع سانگھڑ روانہ کیے گئے لیکن انتظامیہ کو 1763 راشن بیگ موصول ہوئے اس طرح 37 راشن بیگ گم ہوگئے، سکھر میں ویئر ہائوس سے 24 ڈرپ اسٹینڈ دادو روانہ کئے گئے لیکن دادو میں صرف ایک ڈرپ اسٹینڈ موصول ہوا، 196 پورٹ ایبل کرسیاں روانہ کی گئیں لیکن دادو میں صرف 4 کرسیاں موصول ہوئیں، سکھر سے 150 پورٹ ایبل ٹوائلٹس روانہ کئے گئے لیکن دادو میں صرف 4 پہنچ سکے،بیڈ سائیڈ اسکرین 56 بھیجی گئیں لیکن دادو میں صرف ایک پہنچی، سکھر سے ایک ہزار راشن بیگ روانہ کئے گئے لیکن دادو میں صرف 5 پہنچے ۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ضلع خیرپور میں بھی پی ڈی ایم اے کا سامان گم ہوگیا، سکھر سے 3450 ترپال شیٹس خیرپور بھیجی گئیں لیکن خیرپور میں 275 پہنچ سکیں، سکھر سے 9 ہزار مچھر دانیاں بھیجیں گئیں لیکن خیرپور میں 127 پہنچ سکیں، سکھر سے دوسری بار 3100 ترپال شیٹس روانہ کی گئیں لیکن خیرپور میں 51 پہنچ سکیں، سکھر سے 379 ٹینٹ روانہ ہوئے لیکن خیرپور میں صرف 9 ٹینٹ پہنچ سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ضلع جامشورو میں بھی سیلاب کے دوران پی ڈی ایم اے کا سامان گم ہوتا رہا، جامشورو میں ویئر ہائوس سے 200 ٹینٹ ڈی سی جامشورو کی جانب روانہ کیے گئے لیکن ڈی سی کے پاس صرف 20 ٹینٹ پہنچے، جامشورو سے 125 اسکول شیلٹر روانہ کئے گئے لیکن ڈی سی کو صرف 10 فراہم ہوئے،راشن بیگ 500 بھیجے گئے لیکن ڈی سی کے عملے کو صرف 14 مل سکے، پانی کے ذخیرہ کے لئے جھیری کین 400 روانہ کئے گئے لیکن ڈی سی کو صرف تین ملے،2450 راشن بیگ روانہ کئے گئے لیکن مقامی عملے کو صرف 79مل سکے، سکھر سے 10 ہزار کمبل روانہ کئے گئے 2 ہزار 11 کمبل مقامی انتظامیہ کو مل سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں