میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا شمار بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے، وہ ملک کے آٹھویں نگران وزیر اعظم ہوں گے۔وہ بلوچستان کے علاقے مسلم باغ قلعہ سیف اللہ میں 1971 میں پیدا ہوئے۔انوار الحق کاکڑ نے ابتدائی تعلیم سینٹ گرامر فرانسس اسکول کوئٹہ سے حاصل کی، انہوں نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں داخلہ لیا، والد کے انتقال پر واپس کوئٹہ آ گئے۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کیا اور انہوں نے کیریئر کا آغاز اپنے آبائی اسکول میں پڑھانے سے کیا۔صدرِ مملکت نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیرِ اعظم تقرری کی سمری پر دستخط کردییانہوں نے 2008 میں ق لیگ کے ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی اور وہ 2013 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے۔2018 میں انوار الحق کاکڑ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان مقرر ہوئے اور وہ بلوچستان سے 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں