میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم پاکستان، ایم کیو ایم لندن کے راستے پر چل پڑی ہے، وزیراعلی سندھ

ایم کیو ایم پاکستان، ایم کیو ایم لندن کے راستے پر چل پڑی ہے، وزیراعلی سندھ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان، ایم کیو ایم لندن کے راستے پر چل پڑی ہے۔میئر کراچی مرتضی وہاب اور سابق صوبائی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اسمبلی نے مدت پوری کی۔ نئے نگراں وزیراعلی کے آنے تک میں وزیراعلی کے طور پر خدمت جاری رکھوں گا۔ اپوزیشن اور ہم متفق ہوتے ہیں تو نیا نگراں وزیراعلی آجائے گا، کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے تو الیکشن کمیشن کے پاس معاملہ جائے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میں 5 سال وزیراعلی رہا۔ یہ وقت نہایت ہی مشکل رہا مگر تمام ارکان اسمبلی ثابت قدم رہے۔ 2018 میں ہم آئے اور چند ماہ میں ماحول ایسا بن چکا تھا کہ اس وقت کی وفاقی حکومت نے انتقام لینا شروع کیا۔ اس وقت کے وزیراعظم کراچی آئے تو مجھے شامل نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف آئے تو ان کے ہر پروگرام میں میں شامل تھا۔ اس سے پہلے شاہد خاقان عباسی آئے تو انہوں نے بھی مجھے اعتماد میں لیا اور ملاقاتیں کی۔ جو بھی دعوت دی جاتی ہے، وہ وزیراعظم ہائوس سے دی جاتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ کچھ گندے انڈے اگر آجاتے ہیں تو پورا تالاب خراب کرتے ہیں۔ اس وقت کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کراچی ہمارا ہے ہی نہیں۔ ایسے میں ہمیں مشکل حالات سے گزرنا پڑا۔کہا گیا کہ آج وزیراعلی گرفتار ہو رہے ہیں۔ بہت ساری باتیں مجھ سے متعلق کی گئیں، تاہم پارٹی چیئرمین چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر جیل میں بھی رہا تو وزیراعلی یہی رہے گا ۔ چاہے جیل سے ہی کیوں نہ حکومت چلانی پڑے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں