میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے نئی حلقہ بندیوں کا ٹائم فریم دینے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے نئی حلقہ بندیوں کا ٹائم فریم دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نئی حلقہ بندیوں کا ٹائم فریم فوری وضع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر وسینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کسی صورت نہیں چاہتے اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئینی مدت میں شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے اس لئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نئی حقلہ بندیوں کا ٹائم فریم فوری جاری کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی،نعمان شیخ و دیگر موجود تھے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ نئی مردم شماری کے تحت سیٹیں نہیں بڑھیںگی تو پھر حلقہ بندیوں میں تاخیر کیوں ؟ اس لیے الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کے ٹائم فریم کے متعلق قوم کو آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری ایک دو ماہ میں ہوسکتی ہے تو حلقہ بندیاں ایک دو ماہ میں کیوں نہیں ہوسکتی۔الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام تیز کرے تاکہ آئینی مدت میں انتخابات کا انعقاد ہوسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں