میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ کا بھارتی 90 ہزار لوگوں کا ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ 14 اگست پر توڑنے کا اعلان

گورنر سندھ کا بھارتی 90 ہزار لوگوں کا ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ 14 اگست پر توڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت میں 90 ہزار لوگوں کا ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ 14 اگست پر توڑنے کا اعلان کر دیا۔کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس سندھ میں ا?ئی ٹی کورسز کے خصوصی ٹیسٹ کے انعقاد کی تقریب سے خطاب کرئے ہوئے کہا گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت شکریہ ادا کررہی ہے کہ اس کے دروازے قوم کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔گور سندھ نے کہا کہ 14 اگست پر عوام بڑی تعداد میں مزار قائد پر جمع ہوں گے، پاکستانی زندہ قوم ہیں، آئی ٹی ٹیسٹ میں رہ جانے والوں کے لئے 14 اگست کو بڑی خوشخبری کا اعلان کروں گا۔کامران ٹیسوری نے کہا یہ میرا وعدہ ہے کہ جب تک اس منصب پر ہوں گورنر ہائوس کے دروازے تمام لوگوں کے لئے کھلے رہیں گے، مڈل کلاس طبقے کے لئے تندور پروگرام کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں