حیدر آباد؛ گھر میں گیس لیکج سے آتشزدگی ، پانچ افراد جھلس کر جاں بحق
شیئر کریں
جاں بحق افرادمیں دوخواتین ،ایک بچی شامل ،چار بچے جھلس کر زخمی، کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج، تین بچوں کی حالت نازک
گیس لوڈشیڈنگ کے دوران اہل خانہ چولہابندکرنابھول گئے تھے ،صبح خاتون کے ماچس جلانے سے پورے گھرمیں آگ لگی
حیدرآباد (بیورورپورٹ)حیدر آباد کی غریب آباد کالونی میں گیس کے اخراج کے دوران آگ لگنے کے واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والے پانچ افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ بدھ 10 اگست کی صبح پیش آیا۔ گیس لوڈشیڈنگ کے دوران اہل خانہ چولہا بند کرنا بھول گئے تھے، گیس سپلائی بحال ہونے کے بعد گھروالوں کو چولہا بند کرنا یاد نہ رہا۔ رات بھر گیس گھر میں بھرتی رہی۔ صبح جب خاتون خانہ نے چولہا جلانے کیلئے ماچس جلائی تو پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔پولیس کے مطابق گیس لیکیج دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے، جو تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اہل محلہ کے مطابق گیس لیکیج کا دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے کمرے کی چھت اور دیوار تک گرگئیں۔متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں کراچی ریفر کیا گیا تھا، جہاں وہ بروز جمعرات 11 اگست کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسے۔ مرنے والوں میں میاں ، بیوی، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں