میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت سندھ میں طاقتور مافیا کا راج،انتظامیہ بے بس

محکمہ صحت سندھ میں طاقتور مافیا کا راج،انتظامیہ بے بس

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

میرپورخاص سول اسپتال میں غیرقانونی طور پر بھرتی ، کرپشن کا الزامات کا سامنا کرنے والے اسسٹنٹ اکائونٹس افسرکو ترقی دینے کی تیاریاں
شیرمحمد چانہیوکاکرپشن الزامات کے بعد تبادلہ کردیاگیاتھا،سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات پر جواب جمع کروانے میں ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت سندھ میں طاقتور مافیا کا راج، میرپورخاص سول اسپتال میں غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے والے اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزامات کا سامنا کرنے والے اسسٹنٹ اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیو کو گریڈ 17 میں ترقی دینے کی تیاریاں، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات پر جواب جمع کروانے میں ناکام ہوگئے۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق میرپورخاص سول اسپتال میںگریڈ 16 کے اسسٹنٹ اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیو کو سانگھڑ کے سابق ڈی ایچ او غلام حسین انڑ نے ملیریا کنٹرول پروگرام میں غیرقانونی طور پر بھرتی کیا، غیرقانونی بھرتیوں پر نیب عدالت نے سابق ڈی ایچ او کو 7 سال قید کی سزا سنا دی ۔ محکمہ صحت سندھ کی طاقتور مافیا نے شیر محمد چانہیو کو میرپورخاص سول اسپتال میں اسسٹنٹ اکائونٹس افسر تعینات کروایا، کرپشن الزامات کے بعد سال 2020 میں ان کا تبادلہ ٹنڈو محمد خا ن کیا گیا لیکن شیر محمد چانہیو دوبارہ تعینات ہوگئے ، اسسٹنٹ اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیو اور سابق ایم ایس ڈاکٹر ہرچند رائے بھیل پر ادویات کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات اینٹی کرپشن سندھ میں جاری ہے، تحقیقات کے دوران اینٹی کرپشن حکام نے2 جون 2022 کو سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ سے رائے طلب کی لیکن ڈھائی ماہ گذرنے کے باوجود سیکریٹری صحت کرپشن کیس سے متعلق رائے دینے میں ناکام ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ محکمہ صحت سندھ نے شیر محمد چانہیو پر کرپشن الزامات کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی لیکن کمیٹی کی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ میںترقیاں دینے کے لئے قائم کمیٹی نے گریڈ 16 کے اسسٹنٹ اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیو کو گریڈ 17 میں سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے، ترقی کی حتمی منظوری سیکریٹری صحت سید ذوالفقار شاہ اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو آئندہ ہفتے دیں گی، محکمہ صحت کا مافیا کرپشن کا الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کو ترقی دینے کے لئے کوشاں ہے، غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے والے اور کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے اسسٹنٹ اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیو کو گریڈ 17 میں ترقی دینے کی تیاریوں پر میرپورخاص سول اسپتال سمیت محکمہ صحت سندھ کے ملازمین میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں