میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں ، فواد چوہدری

موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں ، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

یہ لوگ عالمی پپٹ ہیں اور انٹرنیشنل ایجنڈے پر ہیں جو ملک کی معیشت تباہ کرنے کیلئے بٹھائے گئے ہیں، پا کستان مزیدمشکلات میں جائیگا
،ہم پر دباؤ، زور اور جبر سے کہا جاتا ہے انکی حکومت کو تسلیم کرو،پاکستان میں وہی حکومت تسلیم کی جائے گی جو عوام بنائے گی، رہنما تحریک انصاف
اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں ،ہم پر دباؤ، زور اور جبر سے کہا جاتا ہے انکی حکومت کو تسلیم کرو،پاکستان میں وہی حکومت تسلیم کی جائے گی جو عوام بنائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم پر دباؤ، زور اور جبر سے کہا جاتا ہے کہ انکی حکومت کو تسلیم کرو،پاکستان کے عوام نے یہ حکومت نہیں بنائی،پاکستان میں وہی حکومت تسلیم کی جائیگی جو عوام بنائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان اس ملک میں آتے لوٹتے اور واپس چلے جاتے ہیں،یہ پاکستان میں تو صرف بادشاہت کرنے آتے ہیں ان کا آبائی گھر تو لندن ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ لوگ عالمی پپٹ ہیں اور انٹرنیشنل ایجنڈے پر ہیں جو ملک کی معیشت تباہ کرنے کیلئے بٹھائے گئے ہیں، ان کی وجہ سے پا کستان مزیدمشکلات میں جائیگا،اس وقت انکا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو دبایا جائے،یہ سمجھ رہے ہیں کچھ میڈیا گروپس مینج کر لیے اب عوام کو بھی کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات پہلے ہی خراب تھے اب مزید خراب کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل 90 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، اس وقت تو تیل کی قیمت میں 50 روپے کم ہونا چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ آج ہماری ایکسپورٹ27 فیصد گرگئی ہے،بجلی قیمتیں اتنی بڑھادیں کہ لوگوں کیبس سے باہر ہوگئی ہیں، دنیا بھر میں پام آئل کی قیمتیں کم ہوئیں تاہم پاکستان میں بڑھا دی گئیں،وہ سفید پوش لوگ جن کی ماہانہ آمدن 25 ہزار سے لیکر 2 لاکھ تک ہے انکی کمر ٹوٹ گئی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں