میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جشن آزادی پرایم کیوایم لندن کی شہرمیں انٹری روکنے کیلئے حساس ادارے متحرک

جشن آزادی پرایم کیوایم لندن کی شہرمیں انٹری روکنے کیلئے حساس ادارے متحرک

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہرکے مختلف علاقوں میں بانی متحدہ کے حق میں کی گئی وال چاکنگ کے دوران مختلف سیکٹرکے کوڈبھی لکھے گئے ہیں
کراچی کے مختلف مقامات پربانی متحدہ کے حق میں وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف گھیراتنگ کرنے کافیصلہ
کراچی (رپورٹ :شعیب مختار )جشن آزادی کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ایم کیو ایم لندن کی شہر قائد میں انٹری کو روکنے کے لیے حساس ادارے متحرک ہو گئے بانی متحدہ کے حق میں وال چاکنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی جاری۔تفصیلات کے مطابق متحدہ لندن کی جانب سے 14 اگست کو پاکستان کے 75واں جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے انٹری دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس ضمن میں رات گئے مختلف علاقوں میں بانی متحدہ کے حق میں وال چاکنگ بھی کی گئی ہے جس میں "میں غدار نہ تھا نہ ہوں” کے نعرے درج ہیں گزشتہ روز کی جانے والی وال چاکنگ میں مختلف سیکٹر کے کوڈ بھی لکھے گئے ہیں جو متحدہ لندن کی شہر میں ہونے والی نئی تنظیم سازی کا شاخسانہ قرار دیے جا رہے ہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ ہوتے ہی حساس اداروں کی جانب سے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جس کے تحت متحدہ لندن کے کارکنوں کی کسی بھی قسم کی سرگرمی سامنے آنے پر انہیں فوری حراست میں لیا جائے گا اس سلسلے میں حساس اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی بھی کی جاری ہے جس کے تحت بانی متحدہ کے حق میں مہم چلانے والوں کی گرفتاریوں کو یقینی بنائے جانے کے بعد ان کیخلاف دہشتگردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں