میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹوجس دن سے پیداہواوہ عدم اعتماد پرچل رہاہے ،شیخ رشید

بلاول بھٹوجس دن سے پیداہواوہ عدم اعتماد پرچل رہاہے ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ نہ اپنی سرزمین کسی کو دیں گے نہ اس پر کسی کو مداخلت کرنے دیں گے، یہ وہ نعرہ ہے جو عمران خان نے لگایا جس میں امتحان کے علاوہ پابندیاں اور دشواریاں ہیں،صوبہ قندھار کے قائم مقام گورنر نے افغانستان سے چمن بارڈر کھول دیا ہے ، اب تک ہماری جانب سے بھی ٹریفک چلنا شروع ہوگئی ،پاکستان میں افغان بارڈر پر 96 فیصد اور ایران بارڈر پر 48 فیصد باڑ لگ چکی ہے،این سی او سی کے پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے شناختی کارڈ پر لوگ وہاں سے گزریں گے،راولپنڈی کو کورونا کے سلسلے میں جمعہ اور اتوار کی چھٹی قبول نہیں ،اپوزیشن کا جو دل کرتا ہے وہ کرلے، عمران خان ٹکا کر 5 سال کی مدت مکمل کرے گا،بلاول بھٹو جس دن سے پیدا ہوا وہ عدم اعتماد پر چل رہا ہے اسے کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی۔وہ بدھ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج افغانستان کے صوبہ قندھار کے قائم مقام گورنر نے افغانستان سے چمن بارڈر کھول دیا ہے اور اب تک ہماری جانب سے بھی ٹریفک چلنا شروع ہوگئی ہوگی تاہم ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘سچ بتاؤں تو مجھے ابھی معلوم نہیں کہ چمن بارڈر کے حوالے سے کیا طے ہوا ہے لیکن پاکستان میں افغان بارڈر پر 96 فیصد اور ایران بارڈر پر 48 فیصد باڑ لگ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے شناختی کارڈ پر لوگ وہاں سے گزریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی کو کورونا کے سلسلے میں جمعہ اور اتوار کی چھٹی قبول نہیں ہے لہٰذا پہلے کی طرح جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کے لیے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر سے بات کی ہے۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کووِڈ 19 کے کیسز بڑھ رہے ہیں اس لیے ہمیں بہت سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا جو دل کرتا ہے وہ کرلے، میں اپوزیشن کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہاتھ آسمان پر لے جاؤ، پاؤں زمین پر لے آؤ، خلا میں لٹکو لیکن عمران خان ٹکا کر 5 سال کی مدت مکمل کرے گا۔وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئین اور جمہوریت کے دائرے میں رہتے ہوئے جو سرگرمی کرنا چاہیں اس کی اجازت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں