مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں 3 نوجوان شہید
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
بھارت نے معصوم کشمیری خاندان پر ظلم کی انتہا کر دی اور فیک انکاؤنٹر میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید کشمیریوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ 18 سالہ ابرار کھٹانہ، 21 سالہ امتیاز احمد اور 25 سالہ ابرار احمد 16 جولائی کوکام کی تلاش میں سرینگر جانے کے لیے اپنے گھروں سے نکلے جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔قابض بھارتی فوج نے کہا تھا کہ تین نوجوان 18 جولائی کو جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔قابض فوج نے خود ہی ان کی تدفین بھی کر دی، بعد میں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھیں تو ان کے اہل خانہ کو علم ہوا کہ ان کے پیارے شہید کیے جا چکے ہیں۔اہل خانہ نے ثبوت کے طور پر شہداء کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔