میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلشن حدید جشن آزادی اسٹال پر کریکر حملہ، 5 افراد زخمی

گلشن حدید جشن آزادی اسٹال پر کریکر حملہ، 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

گلشن حدید میں جشن آزادی اسٹال پر کریکر حملہ کیا گیا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ون کمرشل مارکیٹ میں کریکر حملہ جھنڈیوں اور بیجزکے اسٹال پر کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلشن حدید میں کریکر دھماکہ سے ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادکے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ کریکر حملے میں ہونے والے زخمیوں کی شناخت عامر والد عمر 18 سالہ، دانش والد نیاز علی 25 سالہ، انوشہ زوجہ جنید 32 سالہ اور افضل والد فضل 30 سالہ سے ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں