میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دادو ،جوہی کی11 یونین کونسلز آفت زدہ قرار

دادو ،جوہی کی11 یونین کونسلز آفت زدہ قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

جوہی کے علاقے کاچھو میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلا سینکڑوں مویشی، اناج اور گھریلو سامان بہا کر لے گیا۔ سندھ حکومت نے جوہی کی گیارہ یونین کونسلز کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا، چار روز گذر جانے کے باوجود متاثرین بے یارو مددگار ہیں۔سیلابی پانی میں متاثرین کے کچے مکانات گر کر تباہ ہوگئے۔ مال مویشیاں اور گندم بھی سیلاب میں بہہ کر لے گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا دورہ بھی کوئی کام نہیں آیا ہے۔ متاثرین کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا جبکہ پل اور سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے تاحال ڈھائی سو سے زائد دیہاتوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ پل اور سڑکوں کو بحال کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوان بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کے لیئیگیارہ یونین کونسل کی فہرست جاری کردی ہے۔ پانی کا دبا کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ایف پی بند میں پڑنے والا شگاف بھی بند کرنے کا عمل جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں