میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

ِسپر ماڈل آمنہ شیخ نے گزشتہ روز اپنی دوسری شادی کی مبہم تصاویر شیئر کی تھیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر سفید لباس میں اپنے شریک حیات کے ساتھ کیپشن کے بغیر تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی تھی۔اداکارہ نے سب سے پہلے 8 اگست کو انسٹاگرام پر انگوٹھیوں کی تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد اگلے روز 9 اگست کو انہوں نے شریک حیات اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔اداکارہ و ماڈل نے کیپشن کے بغیر تصاویر شیئر کرنے سمیت شادی سے متعلق قرآنی آیت اور انگریزی زبان کے ایک جملے کی پوسٹ بھی شیئر کی تھی تاہم ان تمام پوسٹس میں انہوں نے اپنی دوسری شادی کا ذکر نہیں کیا تھا۔لیکن اداکارہ و ماڈل کی جانب سے شادی اور خاندان سے متعلق قرآنی آیت اور دیگر پوسٹس سمیت شریک حیات کے ساتھ تصاویر شیئر کیے جانے پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے اندازہ لگالیا تھا کہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی۔لیکن اب اداکارہ نے اپنی ایک اور قدرے مبہم پوسٹ میں دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شریک حیات کا تعارف بھی کروایا۔آمنہ شیخ نے 10 اگست کو بھی اپنے شریک حیات کے ساتھ تصویر شیئر کی جب کہ دوسری پوسٹ میں انہوں نے شریک حیات کا نام بھی بتایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں