میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصلہ دینے والو! قوم کا فیصلہ دیکھ لو، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام نہیں چلنے دونگا، نواز شریف

فیصلہ دینے والو! قوم کا فیصلہ دیکھ لو، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام نہیں چلنے دونگا، نواز شریف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

گجرات/ گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام نہیں چلنے دوں گا، فیصلہ دینے والو! قوم کا فیصلہ بھی دیکھ لو، سارا پاکستان کہہ رہا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں، اب گھر بیٹھنے والا نہیں، عوام کا حق حاکمیت کوئی نہیں چھین سکتا، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ اور گجرات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوسکتی ہے ٗ کروڑوں عوام نے وزیر اعظم بنایا پانچ افراد نے باہر نکال دیااس نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے جتنی تیزی سے ملک ترقی کررہا تھا اتنی تیزی سے مجھے نکالا گیا ٗ حق حاکمیت عوام کا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا ٗ میرے پیغام کا انتظار کریں ٗ مجھے نکالنے والے جج بھی کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ٗ پھر عوام پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا گیا ؟مجھے تیسری بار ہٹایا گیا ہے ٗ آپ کے ووٹ کی کوئی وقعت نہیں ٗ آپ کا ووٹ بیکار گیا ٗ اس نظام کو بدلنے کیلئے عوام کو میرا ساتھ دینا ہوگا ٗ ستر سالوں سے ملک کے ساتھ مذاق ہورہا ہے ٗ یہی صورتحال رہی تو ملک پستیوں کی طرف چلا جائیگا ٗ کے پی کے کا بندہ کہتا ہے کرائے کے لوگ لائے گئے ہیں ؟ کیا آپ کرائے کے عوام ہیں ؟ جمعہ کو گجرات اور گوجرانوالہ میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آپ کے ووٹ کو پائوں تلے روندا گیا ٗ آپ کے ووٹ کی پرچی کو پھاڑ دیا گیا ٗیہ آپ کے ووٹ کا احترام ہے ٗ آپ کے ووٹ کا کوئی احترام نہیں کیا گیا ٗ آپ کے ووٹ کی کوئی وقعت نہیں ہے ٗ آپ کا ووٹ بیکار گیا ۔نوازشریف نے کہاکہ کروڑوں عوام نے نوازشریف کو وزیر اعظم منتخب کیاٗپانچ لوگوں نے نواز شریف کو رسوا کر کے دفتر سے باہر نکال دیا ہے ٗ کیا یہ آپ کو منظور ہے ؟ کیا آپ کو واقعی یہ منظور ہے جس پر عوام نے جواب دیا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ سلسلہ کب تک چلے گا ٗستر سالوں سے یہی ہوتا آرہا ہے ۔نواز شریف نے کہاکہ میں یہ مذاق بر داشت نہیں کر سکتا ٗ کیا آپ بھی یہ مذاق بر داشت کر نے کو تیار ہیں ٗآپ جس کو منتخب کر تے ہیں اس کو خدمت کا موقع بھی ملنا چاہیے تیسری مرتبہ مجھے ہٹایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلی بار صدر نے فارغ کر دیا ٗ دوسری مرتبہ پرویز مشرف نے حکومت توڑی ٗآج عدالت کے ہاتھوں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے ٗکیا آپ کو اس طرح کی تذلیل منظور ہے ٗ بتایا جائے کیا کر ناچاہیے ؟ کیا مجھے آرام سے گھر بیٹھ جانا چاہیے یا ظلم کا مقابلہ کر نا چاہیے؟انہوںنے کہا کہ میرا ساتھ دو گے ٗ ایک معصوم آدمی جس پر کوئی کرپشن کا داغ یا دھبہ نہیں ہے اس کو اس طرح تذلیل کر کے نکال دینا قبول ہے ؟انہوںنے کہاکہ آپ کومیرا گھر بیٹھ جانا منظور نہیں ہے تو پھر میرا ساتھ دو گے ٗسوچ کر نوازشریف سے وعدہ کر و ٗ کیا نواز شریف کا ساتھ دو گے ۔ جس پر شرکاء نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔نواز شریف نے کہاکہ اس ملک کو بدلنا ہوگا ٗ قوم کو بدلنا ہوگا ٗ یہ قوم پستیوں کی طرف چلی جائیگی اس قوم کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوگی ٗاگر ملک کے اندر یہ حال ہے تو باہر کا حال کیا ہوسکتا ہے وہ آپ جانتے ہیں ٗ ملک کو بدلنے کیلئے نوازشریف کا ساتھ دینا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں