میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عزیز آباد، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ڈی ایس پی ڈرائیور سمیت شہید

عزیز آباد، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ڈی ایس پی ڈرائیور سمیت شہید

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (کرائم رپورٹر) عزیز آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح دہشتگردوں نے ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے باآسانی فرار ہو گئے،فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کریم آباد حنیف خان اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ ، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔عزیز آباد کے علاقے بلاک 8 ملت گرلز کالج کے قریب جمعہ کی صبح تقریباً نو بجکر 15 منٹ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشتگردوں نے سرکاری ٹویوٹا کرولا کار نمبر SP-189-A پر فرنٹ اور دائیں سائٹ سے اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ، ملزمان فرار ہوتے ہوئے جہادی لٹریچر بھی پھینک گئے ، فائرنگ کی تڑتڑاہٹ سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار ڈی ایس پی اور ان کا گن مین موقع پرجاں بحق ہوگئے، شہید ہونے والے ڈی ایس پی کی شناخت 57 سالہ محمد حنیف خان ولد اسپن بادشاہ اور 54 سالہ سلطان ولد اشتیاق کے ناموں سے ہوئی ، ڈی ایس پی عزیز آباد عقیل احمد نے بتایا کہ شہید ہونے والے ڈی ایس پی 1987 میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اور وہ کافی عرصے سے ڈیس ایس پی ٹریفک لیاقت آباد تعینات تھے۔ جبکہ ڈی ایس پی کو 5 جبکہ ان کے ڈرائیور کو 88 گولیاں لگیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر حسن اسکوائر میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ آئی جی سندھ ڈی جی رینجرز وزیر داخلہ سندھ نے بھی شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں