میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
براڈ کاسٹر، مصنف و ہدایت کار آغا ناصرکو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے

براڈ کاسٹر، مصنف و ہدایت کار آغا ناصرکو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

آغا ناصر کو ان کی خدمات کے نتیجے میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معروف براڈ کاسٹر، مصنف و ہدایت کار آغا ناصر کی دسویںبرسی منائی گئی ۔ وہ 9 فروری 1937 میں میرٹھ کے قصبے فریدنگر میں پیدا ہوئے۔

بی اے کا امتحان سندھ مسلم کالج سے پاس کیا اور تاریخ میں ایم اے کی ڈگری جامعہ کراچی سے حاصل کی۔

انھوں نے اپنے کریئر کا آغاز 1955 میں ریڈیو پاکستان میں بحیثیت براڈکاسٹر کیا تھا اور بعد ازاں وہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

1964 میں وہ پی ٹی وی سے منسلک ہو گئے اور یہاں بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر کام کیا۔

آغا ناصر کچھ عرصہ کے لیے پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیئے۔

آغا ناصر کی ایک تخلیق تعلیم بالغاں کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے بہترین ڈراموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

انھوں نے کئی فلموں میں ہدایت کاری بھی کی جن میں وحید مراد اور طلت اقبال جیسے اداکاروں نے کام کیا تھا۔

آغا ناصر ایک اچھے مصنف بھی تھے انھوں نے کل چھ کتب بھی تحریر کیں اور ان کی ثقافت پر تحریروں کو کافی پسند کیا گیا۔

ان کی خود نوشت سوانح آغا سے آغا ناصر تک پورب اکیڈمی اسلام آباد سے جون 2017 میں شائع ہو چکی ہے۔

آغا ناصر نے ریڈیو پاکستان میں اسٹوڈیو نمبر 9 اور حامد میاں کے یہاں جب کہ پاکستان ٹیلی وژن میں الف نون ،تعلیم بالغان جیسے شاہکار ڈرامے تخلیق کئے۔

ان کے کیریئر میں 1970 کے عام انتخابات کی براہ راست نشریات بھی ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ایک نجی ٹی وی چینل سے بھی منسلک رہے۔ انھیں ان کی خدمات کے نتیجے میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

آغا ناصر 12جولائی 2016 کو انتقال کر گئے۔ ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں اور شو بز انڈسٹری کے زیر انتظام منعقدہ تقریبات میں آغا ناصر کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں