میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کی 5اگست کواحتجاجی تحریک کی تیاریاں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور طلب

تحریک انصاف کی 5اگست کواحتجاجی تحریک کی تیاریاں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور طلب

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

گنڈاپور کا ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ ،اپوزیشن کے امیدوار ووٹ کیلئے ان سے رابطے کر رہے ہیں پیسوں کی آفر کی جا رہی ہے، ارکان اسمبلی کا انکشاف
ہر بار احتجاج میں پختونخوا کے ورکرز کو ایندھن بنایا جاتا ہے اس بار پنجاب اور اسلام آباد کو باہر نکلنا چاہیے،وزیراعلی ہائو س پشاور اجلاس میں رہنمائوں کے شکوے

پی ٹی آئی نے 5اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہفتہ کے روز لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ شپ وزیراعلی ہائو س پشاور میں ہوا ۔جس میں ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔وزیراعلیٰ کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطاق اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور 5 اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں ارکان کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ ہر بار احتجاج میں خیبر پختونخوا کے ورکرز کو ایندھن بنایا جاتا ہے اس بار پنجاب اور اسلام آباد کو بھی باہر نکلنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کے لائحہ عمل کے حوالے سے پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو لاہور میں آج ہفتے کے روز طلب کرلیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن کے بعض امیدوار ووٹ کے لیے ان سے رابطے کر رہے ہیں اور پیسوں کی بھی آفر کی جا رہی ہے، جس پر وزیراعلی نے نوٹس لیتے ہوئے ارکان کو ہدایت کی کہ انھیں اس حوالے سے باخبر رکھا جائے۔اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی ملک عدیل نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں ارکان سے پوچھا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسوں کی آفر تو نہیں ہو رہی، وزیراعلی کی ہدایت ہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے انھیں باخبر رکھا جائے۔ احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، لاہور میں ہونے والے اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا، قیادت نے جو حکم دیا اسی پر عمل کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں